مظفر آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے چودھری یاسین کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار نامزد کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری یاسین ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن اتحاد کے بھی متفقہ امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کل تک ہو جائے گا جس کا شیڈول آج جاری ہو گا۔
واضح رہے کہ چودھری یاسین پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر ہیں اور پیپلز پارٹی کی جانب سے چودھری یاسین کو وزارت عظمیٰ آزاد کشمیر کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے چودھری رشید کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔