لاہور: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کو طلب کر لیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی زمان پارک پہنچے، ان کو عمران خان نے ملاقات کے دوران اہم ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر کی نااہلی، عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا
زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان سمیت اہم کشمیری رہنما بھی موجود تھے، اس دوران آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب پر اہم مشاورت کی گئی۔