اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت کے وزیراعظم کی حیثیت سےحلف اٹھائے ایک سال ہو گیا، میرے نقطہ نظر کے مطابق یہ بڑے چیلنجز اور مشکلات کا سال رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی نے پوری دنیا میں لوگوں کو متاثرکیا ہے، جیوسٹریٹجک دشمنیاں، ایندھن، قیمتوں میں اضافہ اور سیلاب مہنگائی کے اہم عوامل ہیں، جب اقتدار سنبھالا تو حالات انتہائی مشکل تھے اور متعدد چیلنجز کا سامنا تھا۔
The passage of No-Confidence Vote against Imran Niazi s government was unprecedented not because PDM came into power but because almost all of Pakistan s political forces came together to use the forum of Parliament to vote out an unpopular govt through constitutional means. 2/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سماجی تحفظ کے جال کو بڑھایا، ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی، پی ڈی ایم حکومت پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوئی، بہترین وزارتی رابطہ کاری، عسکری قیادت کے تعاون سے طویل سفر تھا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونا غیرمعمولی واقعہ تھا، اس کی وجہ صرف یہ نہیں کہ عدم اعتماد کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت اقتدار میں آئی بلکہ یہ وہ موقع تھا جب پاکستان کی تقریباً تمام سیاسی قوتوں نے مل کر غیر مقبول حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف منشور رکھنے والی جماعتوں نے قومی مفاد پر یک جہتی کا مظاہرہ کیا جو ملک میں سیاسی انقلاب کی طرف اہم پیش قدمی تھی، محاذ آرائی کے برعکس یہ سیاسی مصالحت اور تعاون کی سیاست کے نئے دور کا آغاز تھا۔
Despite the economic landmines laid by IK & disruptions in global fuel and food supply lines, Pakistan s economy has continued to stay afloat. All predictions of default have turned out to be false alarms. Sincere efforts are underway to revive the economy. 4/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں اور عالمی تیل اور غذائی اجناس کی سپلائی لائن میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری جاری ہے، دیوالیہ ہونے کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے حکومت مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔
Pakistan faced unprecedented floods last year. The decisiveness with which the government undertook rescue, relief & rehabilitation efforts, provided social protection to millions of people & mobilized international community has been acknowledged by the world as outstanding. 6/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک سال میں ہم نے ایک پارٹنر کے طور پر پاکستان کی ساکھ قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی، پاکستان کو گزشتہ سال بے مثال سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، حکومت نے بچاؤ ریلیف اور بحالی کی کوششیں کیں، لاکھوں لوگوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا اور عالمی برادری کو متحرک کیا، سیلاب کے حوالے سے ریلیف کےکاموں کو دنیا نے شاندار تسلیم کیا۔
In the last one year, we have made efforts to diversify the energy mix with an aim to provide relief to the citizens. The renewed focus on solar, hydel, and coal power projects is aimed at replacing the costlier sources of power generation with cheaper ones. 8/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023
شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کے لیے موسمیاتی ڈپلومیسی کا استعمال کیا، جی 77 کے چیئر کے طور پر حکومت پاکستان نے فنڈ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جنیوا میں 9 ارب امریکی ڈالر کا وعدہ ہماری کامیاب سفارت کاری کا ثبوت ہے، گزشتہ ایک سال میں توانائی کے شعبے میں حکومت نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں کیں۔
Under the watch of the PDM government, Pakistan managed to exit the FATF grey list, thanks to the excellent inter-ministerial coordination as well as support extended by our military leadership. It was a long journey but sustained efforts made it possible. 10/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023