اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم آج 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے، آئین بنانے والوں کو سیاسی دور اندیشی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ قوم آج 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے، ایک ایسی مقدس دستاویز جس نے 50 برس میں کئی طوفانوں کا مقابلہ کیا، آئین کی مقدس دستاویز نے وفاق کو ایک ساتھ تھام رکھا ہے۔
Constitution of Pakistan continues to be central to shaping our national character, identity & future trajectory. Time has come to place Parliament at the core of national life both in letter & spirit. Rules of the game framed in light of the Constitution show us the way forward https://t.co/ZPp6Kv5UKo
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 10, 2023
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئین بنانیوالوں کو سیاسی دور اندیشی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ کو قومی زندگی کا مرکز و محور بنایا جائے، آئین کی روشنی میں بنائے گئے رہنما اصول ہمیں آگے کی راہ دکھلاتے ہیں۔