اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ بل کو واپس کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ بل واپس بھیجنے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر کے اس عمل نے ثابت کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان میں مزید کہا کہ صدر مملکت کا پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کرنا صدارتی منصب کی توہین ہے، انہوں ثابت کیا ہے کہ وہ عمران نیازی کی خاطر آئینی ذمہ داریوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔
President Alvi returning the Supreme Court Bill duly passed by Parliament is most unfortunate. Through his conduct, he has belittled the august Office by acting as a worker of the PTI, one who is beholden to Imran Niazi more than the Constitution & demands of his Office.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2023