کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گیس کی جاری شدید لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کہنا ہے کہ بڑے سپلائرز کہہ رہے ہیں کہ گیس موجود ہے، ہم دے سکتے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سحری کے وقت کھارادر پہنچے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچی بات ہے کہ شہر میں کوئی کچھ نہیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس اور سٹریٹ کرائم پر بیان دینے پر لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں، تاہم میں ہر اس چیز پر بیان دوں گا جس سے لوگوں کو حق نہیں مل رہا ہے، میں نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس صوبے اور شہر کے لوگوں کا کاروبار چلے۔
وہ سحری میں نمائش چورنگی بھی پہنچے جہاں انہوں نے جے ڈی سی کی عوامی سحری میں موجود نابینا شخص محمد ابراہیم کو پلاٹ کا تحفہ بھی دیا۔
18 ویں سحری کے لئے جے ڈی سی نمائش پہنچا،گل مہر سٹی کی جانب سے دیا گیا پلاٹ وہاں موجود نابینا شخص محمد ابراہیم کو تحفہ میں دیا، وہاں موجود لوگوں کو افطار پر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت pic.twitter.com/Axew7QdPF3
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) April 8, 2023
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وہاں موجود لوگوں کو افطار پر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی۔