کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے 5 ویں دن کوئی سٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔
کراچی میں سترہویں سحری کے موقع پر نارتھ ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں گورنر ہاؤس کی افطاری کے بینر ہٹا دیئے گئے ہیں، مجھے میسج ہے اب آپ رک جائیں، بہت ہوگیا عوام عوام۔
انہوں نے کہا کہ اختیارات دے کر سٹریٹ کرائم ختم کئے جا سکتے ہیں۔
17 ویں سحری نارتھ ناظم آباد کے عوام کے ساتھ، وہاں موجود لوگوں سے ان کے مسائل بھی معلوم کئے،عوامی افطار کے بینرز پھاڑنا افسوسناک عمل ہے،ایسا کرنے والے عوام کو خوش نہیں دیکھنا جاہتے، pic.twitter.com/vFVIFdROuS
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) April 7, 2023
گورنر سندھ نے بتایا کہ گیس کی بندش پر عوام کے ردعمل سے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو آگاہ کر چکا ہوں جب گیس نہیں تو بل بھی نہ بھیجیں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عوام گیس بلز گورنر ہاﺅس میں جمع کروائیں، انہیں صفر کروائیں گے۔