سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان سے فواد چودھری کا رابطہ

Published On 04 April,2023 03:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان کو بریفنگ دی، اس دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپریم کورٹ نے آئین کی حفاظت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی اداروں میں الیکشن کے بعد نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، پوری قوم الیکشن کی تیاری کرے، مزید برآں عمران خان کا آج رات قوم سے خطاب کا بھی امکان ہے۔