اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پوچھے گئے 12 سوالات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیئے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان سے تحفوں کی فروخت کی رسیدیں مانگی گئی ہیں، نیب نے پہلا سوال کیا ہے کہ آپ نے توشہ خانہ سے حاصل کئے گفٹ کتنی بار فروخت کئے؟، دوسرا سوال، کون سی چیزیں فروخت کیں، تیسرا سوال، آپ نے کب اور کس کو گفٹ فروخت کیے؟ چوتھا سوال، کیا ان ٹرانزیکشن میں کوئی مڈل مین یا وویمن شامل تھی؟۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: عمران خان نے نیب طلبی کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا
پانچواں سوال، گفٹ کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل فراہم کریں، چھٹا سوال، بطور وزیر اعظم کتنے تحائف لیے، ساتواں سوال، تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بنک یا کیش کی صورت میں لی؟، نیب نے ایف سیون کی دکان پر مبینہ طور پر فروخت ہونے والے تحائف کی تفصیلات اور بطور شواہد تحائف کی تصاویر بھی مانگ لیں۔