لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پر اتنا ظلم ہو رہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانے کے لئے ہمارے 1600 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ مینار پاکستان کا جلسہ فلاپ کرنا چاہتے ہیں، میری عوام سے درخواست ہے نماز تراویح کے بعد مینار پاکستان پہنچیں۔
عمران خان سے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں خصوصی گفتگو: #حقیقی_آزادی_جلسہ
— PTI (@PTIofficial) March 25, 2023
pic.twitter.com/F3OHBrbYNL
یہ پڑھیں:میرا دل کہہ رہا ہے مینار پاکستان جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا: عمران خان
انہوں نے کہا کہ یہ آج اپنے آنکھوں سے دیکھیں گے ملک کی تاریخ کا آج سب سے بڑا جلسہ ہوگا، عوام گھروں سے نکلیں گے، یہ ہم پر ظلم کر رہے ہیں اور تحریک انصاف کو کچلنے کا ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں، عوام نکلیں گے اور جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جو قوم بڑی شان سے آزاد ہوئی تھی انہوں نے اس آزادی کو بالکل ختم کر دیا ہے، ہمارے لوگوں کو اغواء کر رہے ہیں، ہم پر جو ظلم و تشدد ہو رہا ہے جیسے یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہے، یہ جو بھی حربہ استعمال کریں گے اس کا آج ردعمل آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم دلدل میں پھنس رہے ہیں، لوگ آٹے کی لائنوں میں مر رہے ہیں، آج لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح ملک کو دلدل سے نکالیں گے۔