اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی۔
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی جس میں عمران خان کی طرف سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔
دوسری طرف چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی حاضری کی فائل گم ہونے سے متعلق آئی جی اور ٹرائل کورٹ کو 10 روز میں رپورٹ طلب کرنے کا حکم دے دیا، کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔