شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد نےزیرتعمیر پولیس چوکی کوآگ لگا دی

Published On 09 March,2023 10:16 am

میرانشاہ : (دنیا نیوز ) میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیرتعمیرپولیس چوکی کوآگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد نے زیرتعمیر پولیس چوکی کوآگ لگا دی ، پولیس چوکی میرعلی بازار کے مین چوک میں بن رہی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائےوقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔۔