راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہو گیا، جس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا انجینئر ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔