عمران خان ہفتہ کو اپنے لائیو خطاب سے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے، حماد اظہر

Published On 03 March,2023 11:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان ہفتہ کو شام 6 بجے اپنے لائیو خطاب میں الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے بتایا کہ خطاب کے بعد جیت کا جشن بھی ہو گا، جس کے لیے زمان پارک کی گراؤنڈ میں بڑی سکرین لگائی جائے گی۔

رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ خواتین اور فیملیز کا علیحدہ انتظام کیا جائے گا، تمام اہل لاہور کو شرکت کی دعوت ہے۔