لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

Published On 03 March,2023 05:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چودھری کی درخواست پر تمام رہنماؤں کی نظر بندی معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 9 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کیلئے ایس او پیز جاری

عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے دوران پولیس نے شاہ محمود، اسد عمر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کر کے انہیں صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کر دیا تھا۔