عمران خان جیل بھرو تحریک کے اسیران کو عصرانہ دیں گے، فواد چودھری

Published On 03 March,2023 10:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے اسیران کو عصرانہ دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اسیران کے اعزاز میں عصرانہ اتوار کے روز دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے قربانیاں دینے والے لیڈرز اور کارکنان تحریک انصاف کا فخر ہیں۔