جیل بھرو تحریک میں نظر بند افراد کو رہا کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

Published On 03 March,2023 07:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک میں نظر بند افراد کو رہا کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریک انصاف کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کیا، تحریری حکم نامے کے مطابق ناموں کی فراہم کردہ لسٹ میں نظر بند افراد اگر کسی کریمنل کیس میں درکار نہیں تو رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

عدالت نے 7 مارچ کو فریقین کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی، یاد رہے کہ تحریک انصاف نے نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا، تحریک انصاف کی جانب سے سکندر القرنین ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔