راولپنڈی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کےدوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نےآپریشن دہشتگردوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پرکیا، سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں ایک دہشتگردہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزنے ہیلی بورن فورس کےذریعےدہشتگردوں کےخلاف کارروائی کی، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔