اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے انجینئرز ہیڈ کواٹرز ڈویژن راولپنڈی کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو پاک آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیم کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلے کے دوران کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔