گوجرانوالہ : ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دو نوجوان جاں بحق

Published On 25 February,2023 03:44 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

افسوس ناک حادثہ گوجرانوالہ کے علاقے مرالی والا کے قریب پیش آیا جہاں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی عمریں 18 سال ہیں جبکہ جاں بحق ایک نوجوان کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔