کے پی حکومت کا دہشت گردوں کے مالی سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Published On 24 February,2023 03:05 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کاؤنٹر ٹیرازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے وسائل میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی کے پی نے سی ٹی ڈی کے ریجن کی تعداد 14 کردی اور افسران کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا، سی پی او سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا میں ٹیررازم فنانس سیل قائم کردیا گیا۔

سی پی او حکام کے مطابق ٹیررازم فنانسنگ سیل صوبے میں بھتہ خوری، دہشت گردوں کو جاری روپے کی سپلائی لائن اور افغان سم سے آنے والی کالز پر کام کرے گا، سپیشل سیل بھتہ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں افراد اور نیٹ ورک میں کام کرنے والوں کی فہرست پر بھی کام کرے گا۔