لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

Published On 23 February,2023 07:52 am

لکی مروت : ( دنیا نیوز ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی جانب سے کی جانے والی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں دہشت گردوں میں سے 4 کی شناخت ضیا اللہ ، صفت اللہ، محب اللہ اور کلیم اللہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دیگر دو دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔