نگران حکومت کا انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا آئین سے انحراف ہو گا: شوکت یوسفزئی

Published On 21 February,2023 10:16 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنا آئین سے انحراف ہو گا۔

نگران وزیر اعلیٰ کے اجلاس پر ردعمل میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نگران حکومت امن اور امان کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی نہیں کر سکتی، نگران حکومت صرف انتخابات کرا سکتی ہے، ان کے پاس صرف انتخابات کرانے کا مینڈیٹ ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 90 دن میں انتخابات نہ ہوئے تو نگران حکومت غیر آئینی ہو جائے گی، امن و امان کی صورتحال 2008 اور 2013 سے زیادہ خراب نہیں ہے، ایک سازش کے تحت ملک کو آئینی بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔