200 سے 300 پولیس اہلکاروں نے ہمارے ڈیرہ پر دھاوا بولا، خالد گجر

Published On 03 February,2023 09:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر نے کہا ہے کہ 2 دن پہلے ہم چار بھائیوں پر مقدمہ درج کیا گیا اور اب 200 سے 300 پولیس اہلکاروں نے ہمارے ڈیرے پر دھاوا بولا۔

زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم بی بی اور کمیانہ صاحب کو کہتا ہوں ہم جھکنے والے نہیں، 15 سے 20 کارکن گرفتار ہو چکے ہیں، ڈیرے سے نکل کر زمان پارک پہنچا ہوں۔

خالد گجر نے کہا کہ اگر ہمارے کسی کارکن کا نقصان ہوا تو کمیانہ صاحب قصور وار ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ہم سچ کا ساتھ دے رہے ہیں، پیچھے ہٹنے والے نہیں۔