اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ 10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی ہوئی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کو ختم کیا گیا۔
اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2023
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دی گئی، سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے!