آزاد کشمیر حکومت نے وفاق کی جانب سے بجلی ٹیرف میں اضافہ مسترد کردیا

Published On 29 January,2023 11:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے وفاق کی جانب سے بجلی ٹیرف میں یکطرفہ اضافہ مسترد کردیا۔

آزاد کشمیر حکومت کے وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بجلی ٹیرف میں اضافہ منگلا ڈیم کی تعمیر کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے، معاہدے کے تحت واپڈا آزاد کشمیر کے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا پابند ہے۔

آزاد کشمیر کے وزراء نے کہا کہ حکومت پاکستان نے واٹر یوز چارجز میں بھی ابھی تک اضافہ نہیں کیا، ہائیڈل پیداوار کے باوجود آزاد کشمیر کو طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے مالی معاملات کے حل میں بھی سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہونے کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے، حکومت پاکستان بجلی کے ٹیرف سمیت اور بجٹ کٹوتی ختم کرے۔