لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو اسلام آباد پولیس فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کیلئے لاہور لے آئی۔
عدالت نے تشدد کے خدشے کے پیش نظر سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے میڈیکل کا حکم دیا تھا جس کے بعد اسلام آباد پولیس ٹیسٹ کیلئے خصوصی طور پر لاہور لائی۔
اسلام آباد پولیس کے اقدام پر فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا چھٹی کے روز کون سا ٹیسٹ ہوتا ہے، پی ٹی آئی رہنما کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔