اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد کی صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کی عدالت پیشی پر ان کی اہلیہ کی پولیس سے تکرار
ملاقات میں اہلیہ فواد چودھری حبہ فواد نے صدر مملکت کو فواد چودھری کی گرفتاری اور عدالت میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فواد چودھری کی اہلیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔