لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو 6 بجے عدالت پیش نہ کیا جا سکا۔
عدالت عالیہ نے سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کو آج ہر صورت 6 بجے پیش کرنے کا حکم دیا لیکن مقررہ وقت ختم ہونے پر انہیں پیش نہیں کیا گیا، کیس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔
آئی جی اسلام آباد بھی عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہوئے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی عدالت میں پیش ہو گئے، سماعت کے دوران شہباز گل، میاں اسلم اقبال اور فواد چودھری کے وکلا کی بڑی تعداد میں عدالت میں موجود رہی۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کا ایک اور نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
واضحح رہے لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فواد چودھری کو 6 بجے تک ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔