ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی امکان نہیں، وزارت پٹرولیم

Published On 20 January,2023 09:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت پٹرولیم نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی اطلاعات مسترد کر دیں۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق ملک میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی امکان نہیں، وزارت نے سوشل میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی چلنے والی افواہوں کی تردید کر دی۔

وزارت کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل اور دیگر کمپنیوں کے پاس پٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔

دوسری جانب ملک کے بینکوں نے آئل کمپنیز کی پٹرول امپورٹ ایل سیز کھولنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد انڈسٹری ذرائع کا کہنا تھا کہ ایل سیز نہ کھلیں تو فروری کےآغاز سے پٹرول کی قلت ہو سکتی ہے، 10 دن سے ایل سیز کھلوانے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکیں۔