تیل کی قیمت میں کمی آئی ایم ایف سے وعدوں کی خلاف ورزی ہے: پاکستان بزنس کونسل

Published On 16 December,2022 09:56 am

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان بزنس کونسل نے تیل کی قیمتوں میں کمی کو آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں کے خلاف قرار دے دیا۔

پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل قیمت میں کمی آئی ایم ایف سے وعدے کی خلاف ورزی ہے، سیاسی مصلحت پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی طرف لے جا سکتی ہیں۔

پی بی سی کا کہنا ہے کہ سستا تیل بچت کے بجائے زرمبادلہ میں کمی کا سبب بنے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پیٹرول 10 اور ڈیزل ساڑھے 7 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔