اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر محمد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے فنڈز نہ دیئے تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں محمد حسین نے کہا وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کرا کر لوگوں میں امید پیدا کی کہ انکے کام ہوں گے، فنڈز نہیں ہونگے تو حکومت آزاد کشمیر منتخب بلدیاتی نمائندوں کو کیا دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے سالانہ بجٹ سے 15 ارب روپے کاٹ رکھے ہیں، یاد دہانی کے باوجود حکومت فنڈز جاری نہیں کر رہی، محمد حسین نے فنڈز فراہم نہ کرنے کی صورت میں شہباز شریف کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا۔