کراچی: (دنیا نیوز) انتظامیہ نے شہریوں کو 'سی ویو' پر آنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کے موقع پر شہری 'سی ویو' پر سیر و تفریح کیلئے آ سکتے ہیں، ساحل پر کوئی پابندی نہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت کیلئے پولیس سی ویو پر موجود ہے، پولیس ریسٹورنٹس اور دکانوں کو 8 بجے بند کرنے کا حکم دے چکی ہے۔
دوسری جانب حیدرآباد کے شہریوں کی بڑی تعداد جامشورو کے مقام المنظر پر جمع ہوئی، شہریوں نے دریائے سندھ میں پھول ڈال کر سال 2022 کے آخری سورج کو الوداع کیا، شہریوں نے آخری سورج کے ساتھ تصاویر بھی۔
حیدر آباد کے شہریوں سمیت ادیب و دانشوروں نے بھی آخری سورج کو الوداع کیا، شہریوں کی جانب سے نئے سال میں ملک پاکستان اور سندھ کی خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔