ہیلی کاپٹر لینڈنگ روکنے کی کوشش کی تو گورنر ہاؤس کو تالا لگا دیں گے: بیرسٹر سیف

Published On 29 December,2022 05:44 pm

پشاور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ گورنر نے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کو روکنے کی کوشش کی تو ہم گورنر ہاؤس کو تالا لگا دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق گورنر کو لیٹر بھیجا گیا شاید گورنر کو ترجمہ کرنا نہیں آتا، ایک ہیلی کاپٹر میں سروس اور دوسرے کے پائلٹ کی چھٹی تھی، گورنر ہاؤس کسی کی ذاتی جاگیر نہیں جہاں وہ کسی کی ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ روک سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ہیلی کاپٹرنہ دینےکامعاملہ، گورنر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ میں اختلافات بڑھ گئے

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ گورنر غلام علی کو مشورہ ہے چند دنوں کا مہمان ہے، چائے پیئے، حلوہ اور کھجوریں کھائیں، الیکشن کے بعد موجودہ گورنر کو ہٹا کر ویسے ہی اپنا گورنر لانا ہے۔