کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کی آئین میں کوئی شق نہیں ہے، واحد حل صاف شفاف انتخابات اور 5 سالہ حکومت کو اقتدار کی منتقلی ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی زیدی نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کی بہت سی فضول باتیں ہو رہی ہیں، اس کی آئین میں کوئی شق نہیں، اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ اگلی حکومت پالیسیوں پر عمل کرے گی۔
A lot of rubbish talk of a technocratic set up!
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 29, 2022
1: No provision in the constitution
2: No guarantee that the next govt will follow policies
3: No investor will come knowing the caretaker has limited life
Way forward: Election & transfer of power to a Govt with a 5 yr mandate!
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا کہ نگراں حکومت محدود ہوگی، واحد حل صاف شفاف انتخابات اور 5 سالہ حکومت کو اقتدار کی منتقلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر جمہوری حکومت ملک میں استحکام نہیں لاسکتی، انتخابات ناگزیر ہیں: علی زیدی