لمبی مدت کی نگران حکومت لانا بدترین غلطی ہوگی: فواد چودھری

Published On 29 December,2022 11:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتی وہ عام انتخابات کہاں کروائے گی؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ ملکی حالات کے پیش نظر انتخابات کروانے پڑیں گے، لمبی مدت کی نگران حکومت لانا بدترین غلطی ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انتخابات مسئلے کا واحد حل ہیں، ملکی حالات کے پیش نظر انتخابات کروانے پڑیں گے۔