لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے 6 سیکرٹریز کے تقر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔
سیکرٹری آبپاشی رائے منظور ناصر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ممبر سی ایم آئی ٹی تعینات کر دیا گیا، معظم اقبال سپرا ڈی جی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، شہریار سلطان ایڈیشنل چیف سیکرٹری آبپاشی تعینات کر دئیے گئے۔
محمد آصف بلال لودھی سیکرٹری ایکسائز کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب جبکہ اسداللہ فیض سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا، آصف بلال لودھی کو سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر کا اضافی چارج جاری رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔