وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کی ضرورت ہے نہ ہی کوئی آئینی پابندی، عمر سرفراز

Published On 24 December,2022 05:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت نہیں نہ ہی ان پر کوئی آئینی پابندی ہے۔

اپنے ایک بیان میں مشیر داخلہ پنجاب عمرا سرفراز چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے 11 جنوری کو ہونے والی اگلی سماعت تک اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیراعلیٰ سے صرف گورنر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں لیکن ان کا آرڈر پہلے ہی اسپیکر مسترد کر چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کی فرمائش پر اعتماد کا ووٹ نہیں لیا جاسکتا اور نہ ہی آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔