187 ارکان کی حمایت کا دعویٰ، وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، پی ٹی آئی

Published On 24 December,2022 06:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چودھری اور میاں اسلم اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پنجاب اسمبلی میں 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تاریخ کے تعین کیلئے وفد کی پرویز الہٰی سے ملاقات جاری ہے، فیصلہ ہونے کےبعد اجلاس طلب کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے اعتماد کے ووٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر ملک میں استحکام ناممکن ہے، موجود حکمرانوں نے عوام کو انتہائی مایوس کیا۔