سائبیرین ہوائیں چلنے سے بلوچستان اور سندھ میں سردی کی شدت میں اضافہ

Published On 24 December,2022 09:01 am

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان اور سندھ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 تک پہنچ گیا جبکہ کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی، بلوچستان کے کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، خانوزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے اتوار سے بارش اور برفباری برسانے والے مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں شدید سردی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔