کراچی:(دنیا نیوز) سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے 27 دسمبرکو سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی چئیرمین محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ میں 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کی چھٹی کا بھی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔