حیدر آباد: شادی کا جھانسہ دیکر کے پی کے سے خرید کر لائی گئی چار خواتین بازیاب

Published On 20 December,2022 05:52 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) پولیس نے سرے گھاٹ کے علاقے میں کاروائی کرکے شادی کا جھانسہ دے کر خیبر پختونخواہ سے لائی گئی چار خواتین کوبازیاب کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزموں کی قید سے بھاگ کر تھانے پہنچنے والی خاتون سمیرا کی شکات پر کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر خواتیں کو خریدنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونیوالے ملزمان نے 8 لاکھ روپے میں چار لڑکیوں کو خیبر پختونخوا سے خریدا تھا۔ گینگ کی سرغنہ مسمات بینظیر اور علیم کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے جھانسہ دے کر شادی کے لئے لائی جانے والی سمیرا سمیت اقراء اور نیلم کو ملزمان نے دھوکے سے گھر میں بند کرلیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر ملزمان کو جیل بھیج دیا بازیاب ہونے والی خواتین کو عدالت نے ورثاء کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔