ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے پر دیور نے بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published On 20 December,2022 06:39 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) نوشہرو فیروز میں دیور نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کرنے پر بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔

نجی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتولہ نوشہرو فیروز کے نواحی گاﺅں محمد موبیجو کی رہائشی تھی جس کی شناخت خانزادی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم عزیز اللہ نے لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کیا۔

سدھو جا پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی جو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے ٹک ٹاک پر اکاﺅنٹ بنا رکھا تھا اور اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھی جس پر ملزم کا اس کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اس نے فائرنگ کر دی۔