پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے شور شرابے میں گورنر کے اقدام کیخلاف قرار داد منظور

Published On 23 December,2022 10:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے میں گورنر کے اقدام کیخلاف قرار داد منظور کر لی گئی، قرارداد میں چودھری پرویز الٰہی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

گورنر پنجاب کےخلاف پیش کی گئی قرار داد میں صدر مملکت سے بلیغ الرحمان کو عہدے سے معزول کرنے کی استدعا کی گئی، قرارداد کے متن میں سپیکر کی رولنگ کی بھی توثیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں خاتم النبیینؐ یونیورسٹی، قرآن ایکٹ ترمیمی بل منظور

اس موقع پر اپوزیشن نے شدید ہنگامہ، نعرے بازی کی، ارکان نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کیا جس سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔

حزب اختلاف کے واک آؤٹ کے بعد اسمبلی اجلاس 26 دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔