پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کرلی: مونس الہٰی

Published On 20 December,2022 07:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم جتنی مرضی کوشش کر لے جلد الیکشن کو نہیں روک سکتی، اگلے الیکشن میں جیت عمران خان کی ہے۔

اس سے قبل مونس الہٰی نے لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے عمران خان کو پنجاب میں عدم اعتماد اور گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے پر اپنی قانونی اور سیاسی رائے دی تھی۔