جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ، فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد جہنم واصل

Published On 20 December,2022 11:07 am

جنوبی وزیرستان: (دنیا نیوز) جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سٹی تھانہ وانا اور باغیچہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 سے زائد دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اورایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے جبکہ مارے گئے دہشتگردکی لاش تحویل میں لے لی گئی ہے۔