شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

Published On 21 October,2022 10:41 pm

میرانشاہ: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے باعث 4 امن دشمن ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔