سیلاب زدہ پاکستان کی مدد عالمی برادری کی بڑی ذمہ داری ہے : یواین سیکرٹری جنرل

Published On 20 December,2022 04:41 am

لاہور: (دنیا نیوز ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ پاکستان کی تعمیر نو کیلئے مضبوط عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سیلاب کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کیا تو وہاں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی دیکھ کر پریشان تھا، سیلاب زدہ پاکستان کو تعمیر نو کیلئے مضبوط عالمی تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین متاثر، 1700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کی مدد کرنا عالمی برادری کی بہت بڑی ذمہ داری ہے جنیوا کانفرنس میں سیلاب زدہ ملک کی تعیمر نو کیلئے امداد کو متحرک کیا جائے گا، پاکستان کی مدد کیلئے عالمی برادری کو قائل کرنے کی کوشش کروں گا۔