عزیر بلوچ انسداد دہشت گردی عدالت کے 2 مقدمات میں بری

Published On 17 December,2022 09:59 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کےخلاف 2 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عزیر بلوچ کو بری کر دیا۔

عدالت نے عزیر بلوچ کو عدم شواہد کی بنا پر بری کیا جبکہ عزیر بلوچ کے شریک ملزم شاہد کو ایک مقدمے میں بری کیا گیا ہے، عزیربلوچ و دیگر پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات تھے۔

اس حوالے سے وکیل عزیر بلوچ کا کہنا تھا کہ عذیر بلوچ کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، پراسیکیوشن عزیر بلوچ کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، ان کے خلاف کھارادر اورنیپئر تھانے میں مقدمات درج تھے۔

واضح رہے کہ عزیر بلوچ کواب تک 24 مقدمات میں بری کیا جا چکا ہے۔