کراچی: دودھ کی فی لٹر قیمت میں اضافہ

Published On 16 December,2022 06:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر کراچی کی جانب سے فی لٹر دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کر دیا جائے گا۔

ترجمان کمشنر آفس کے مطابق کمشنر کراچی کے زیر صدارت اجلاس میں دودھ کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے فی لٹر دودھ کی خوردہ قیمت 180 روپے ہو گئی ہے۔

ترجمان کمشنر آفس کا کہنا تھا کہ ڈیری فارمرز کیلئے فی لٹر دودھ کی قیمت 163 روپے اور ہول سیلرز 170 روپے کے حساب سے دودھ سپلائی کریں گے، دودھ کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔